پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم ’آدی پرش‘ کا ٹریلر لیک
فلم کو 700 کروڑ انڈین روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں 16 جون کو ریلیز کی جائے گی
بھارتی سپر اسٹار پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم 'آدی پرش' کا ٹریلر لیک کردیا گیا۔
'آدی پرش' کی مداحوں کیلئے حیدرآباد کے سینما میں ایک خاص اسکریننگ ہوئی اور اداکار پربھاس نے بھی اس میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ انجوائے کیا۔
ٹریلر کے باضابطہ ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر فلم کا ٹریلر لیک ہوگیا اور اسے خصوصی اسکریننگ والی تقریب سے چرایا گیا تھا۔
فلم 'آدی پرش' کی ٹیم لیک ہونے والی وڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے ہٹانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔
پربھاس اور کریتی کے مداحوں نے بھی اتھارٹیز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان وڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹوائے کیوں کہ وہ فلم پر اپنے سسپنس کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔
فلم کو سات سو کروڑ انڈین روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں 16 جون کو ریلیز کی جائے گی۔