اپنے جرنیلوں سے ہوشیار رہیں روسی فوجی کمپنی کا پوٹن کو پیغام

ویگنر کے چیف نے یوکرین کے جوابی کارروائی کیخلاف روس کی دفاعی صلاحیت پر بھی سوال اٹھایا

[فائل-فوٹو]

روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روسی صدر ولادمیر پوٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جنرلز پوٹنکو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر کے چیف کا یہ بیان فوجی کمپنی اور کریملن کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ یوگینی نے یوکرین کے جوابی کارروائی کیخلاف روس کی دفاعی صلاحیت پر بھی سوال اٹھایا،


پریگوزین نے کہا کہ روسی ریاست "ملک کا دفاع کرنے سے قاصر ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ روسی جنرل پوٹن کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج جنگ میں فرنٹ یونٹوں میں سے ایک دشمن کو پیٹ دکھا کر بھاگ گیا۔ یوگینی کا مطالبہ تھا کہ اسے ملک کیخلاف غداری کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور روسی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف والیری گیراسیموف سمیت ماسکو کے دیگر فوجی رہنماؤں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پریگوزین نے حکام کو وہ عہد بھی یاد دلایا جس میں وعدہ کیا گیا تھا اگر میدان جنگ میں ویگنر کی افواج کو ہتھیار بروقت فراہم نہیں کیے تو انہیں میدان جنگ سے واپس بلالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت برا ہورہا ہے، اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ہم لڑنے کی صلاحیت کھودیں گے۔
Load Next Story