ملکہ ایلزبتھ 88برس کی ہو گئیں گرین پارک میں41 لندن ٹاور پر62 توپوں کی سلامی

ملکہ ایلزبتھ 21اپریل 1926کو پیداہوئی تھیں۔ ان کی سرکاری طورپر سالگرہ ہرسال 14 جون کومنائی جاتی ہے


INP April 23, 2014
ملکہ ایلزبتھ 21اپریل 1926کو پیداہوئی تھیں۔ ان کی سرکاری طورپر سالگرہ ہرسال 14 جون کومنائی جاتی ہے. فوٹو : اے ایف پی / فائل

برطانوی ملکہ ایلزبتھ 88 برس کی ہوگئیں۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ملکہ ایلزبتھ کی سالگرہ کی مرکزی تقریب شاہی محل میں ہوئی۔

لندن کے گرین پارک میں ملکہ الزبتھ دوم کوسالگرہ کی خوشی میں41توپوں جبکہ لندن ٹاورپر 62 توپوں کی سلامی دی گئی۔ توپوں کی سلامی ہزاروں افراداور خودملکہ نے دیکھی۔ اس کے بعداعلان کیاگیا کہ ملکہ ونڈسرمحل میں نجی طورپر سالگرہ منائیں گی۔ ملکہ ایلزبتھ 21اپریل 1926کو پیداہوئی تھیں۔ ان کی سرکاری طورپر سالگرہ ہرسال 14 جون کومنائی جاتی ہے۔ اس سال بھی سالگرہ کی سرکاری تقریب 14جون کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں