عدالت نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کی گرفتاری بارہ مئی تک روکتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک May 09, 2023
فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔

عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، پنجاب میں موبائل سروس بند

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں