خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول اور کالج 14 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

بورڈ امتحانات کا نیا شیڈول ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا، مشیر تعلیم


ویب ڈیسک May 09, 2023
(فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، بورڈ امتحانات کا نیا شیڈول بھی ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ہفتے تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

نصراللہ خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر بورڈز نیا امتحانی شیڈول حالات کو دیکھ کر جاری کریں گے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز 10 سے 14 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران ہاسٹل بھی بند رہیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں