لاہور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی
مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا پی ٹی آئی پر الزام، انتظامیہ اور نگراں حکومت سے استعفے کا مطالبہ
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قائم مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول کر مرکزی دروازے کو نذر آتش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پر نامعلوم افراد کا حملہ، گیٹ کو آگ لگا دی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں مظاہرہ، پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق
پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر رانا ارشد نے الزام عائد کیا کہ پارٹی سیکریٹریٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے حملہ کیا، پنجاب حکومت اور لاہور انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اگر وہ کچھ نہیں کرسکتی تو عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج، متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی قیادت کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس کے دوران پُرتشدد اور املاک کو آگ لگانے واقعات پیش آئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف شارع فیصل پر احتجاج، پیپلزبس نذر آتش، علی زیدی گرفتار
کراچی میں شارع فیصل پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے پُرتشدد احتجاج کے دوران سرکاری ادارے کے پانی کے ٹینکر، قیدیوں کی وین، پولیس چوکیوں اور پیپلزبس کو نذر آتش کیا جبکہ پنجاب اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میں درختوں کے جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔