سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گرفتار نظربند  کرنے کا فیصلہ

سابق گورنر پنجاب کیخلاف 7 اے ٹی کا مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن

(فوٹو: ویڈیو گریب)

تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، جنہیں نظربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ٹیم کے ہمراہ عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم عمر سرفراز چیمہ کو گھر سے گرفتار کرکے لے جایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فجر کے وقت تقریباً ساڑھے 4 بجے کی گئی کارروائی کے وقت اہل خانہ اینٹی کرپشن ٹیم کے سوال کرتے ہیں کہ عمر چیمہ کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے اہل خانہ کو خاموش رہنے کا کہا۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن کے مطابق پنجاب پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 7 اے ٹی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن کارروائی کرے گی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔


بعد ازاں پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

 

 

 

[video width="640" height="352" mp4="https://www.express.pk/2023/05/umar-sarfaraz-cheema-arrest-1683696458.mp4"][/video]
Load Next Story