21 سالہ مکسڈ مارشل آرٹ اسٹار روڈ حادثے میں ہلاک

حادثے کے وقت کوچ ڈرائیونگ کررہے تھے، حادثے میں دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں


Sports Desk May 10, 2023
حادثے کے وقت کوچ ڈرائیونگ کررہے تھے، حادثے میں دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)

مکسڈ مارشل آرٹ اسٹار شیلی لپ روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

اْبھرتی ہوئی مکسڈ مارشل آرٹ اسٹار شیلی لپ 21 سال کی عمر میں روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئیں، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والی آنجہانی خاتون کی کار دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

حادثے کے وقت کوچ ڈرائیونگ کررہے تھے، حادثے میں دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

21 سالہ فائٹر کا مقابلہ 20 مئی کو ڈیٹرائٹ لیکس کے کینٹ فری مین ایرینا میں اگنائٹ نو مرسی 11 میں نٹالی گیج سے ہونا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں