جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

میگا ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 18 جون سے 9 جولائی کو زمبابوے میں ہوگا


ویب ڈیسک May 10, 2023
میگا ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 18 جون سے 9 جولائی کو زمبابوے میں ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے جنوبی افریقہ نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

آئرش ٹیم کو ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کلین سوئپ کرنا تھا تاہم پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور یوں آئرلینڈ کی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اگر آئرلینڈ کی ٹیم اگلے دو میچز میں فتوحات سمیٹی ہے تو بھی وہ 11 ویں پوزیشن پر اختتام ہوگی، آئرلینڈ کو اب زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کو ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ 2023؛ پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا''

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں موجودہ چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان پہلے ہی اپنی جگہ بُک کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں