انٹرنیٹ تک رسائی ڈیجیٹل گورننس پاکستان دنیا کے بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل
پاکستان ایشیا کے مجموعی طور پر 22 ممالک میں سے آخری اور عالمی سطح پر 79 نمبر پر ہے، رپورٹ
پاکستان انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل ہو گیا۔
سال 2022 میں پاکستان میں انسانی حقوق اور انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز کے درمیان پیچیدہ تعلقات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 2022 میں انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل ہے، تقریباً 15 فیصد آبادی اب بھی انٹرنیٹ اور موبائل یا ٹیلی کام سروسز تک رسائی سے محروم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ دستیابی، استطاعت، مطابقت اور رضامندی کے اہم اشاریوں میں پاکستان ایشیا کے مجموعی طور پر 22 ممالک میں سے آخری اور عالمی سطح پر 79 نمبر پر ہے، انٹرنیٹ بینکنگ کے لین دین میں مالی سال 2022 میں 51.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔