سیاسی رہنما کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں

شر انگیز عناصر اور انکے سرپرست گینگ لیڈرز کی قانون کے عین مطابق سرکوبی کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک May 10, 2023
(فوٹو فائل)

گزشتہ روز ایک سیاسی رہنما کو نیب نے قانون کے مطابق گرفتار کیا جس سے افواج پاکستان کا قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ شر پسند لیڈرز نے اشتعال دلا کر اپنے گمراہ کن ورکرز کو استعمال کرتے ہوئے حکومتی املاک اور فوجی تنصیبات/عمارات کو بِلاوجہ نقصان پہنچایا اور اپنی جلاؤ گھیراؤ سے دباؤ کی سیاست کو آگے بڑھایا۔

ایک خاص مذموم منصوبے کے تحت شر پسند عناصر کو گورنمنٹ/قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اثاثوں/املاک کو نقصان پہنچانے کا کہا گیا تاکہ دُونس اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں؛ القادر یونیورسٹی کیس؛ نیب نے عمران خان کو گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی طرف سے اس انتشار اور تشدد سے بھرے ہُوئے اور ماورائے قانون خلاف ورزیوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

تاہم پی ٹی آئی کے کچھ سیاسی لیڈرز اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کی مسلسل ترکیب دے رہے ہیں جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی اور قانون کے مطابق ایسے عناصر سے نپٹا جائے گا۔

عوام ایسے شر پسند اور انتشار انگیز عناصر سے دور رہیں۔ قانون کو ہاتھ میں نا لیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے گھناؤنے اقدامات سے دور رہیں۔ ایسے شر انگیز عناصر اور انکے سرپرست گینگ لیڈرز کی قانون کے عین مطابق سرکوبی کی جائے گی کیونکہ کسی شر پسند کو ملک کا امن اور سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |