سلمان خان کو بھارتی طالبعلم کی گینگسٹر کا نام لیکر برطانیہ سے دھمکی

بھارتی طالب علم برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 10, 2023
سلمان خان کو جیل میں قید گینگسٹر کی جانب سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے:فوٹو:فائل

برطانیہ میں مقیم بھارتی طالب علم نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیج دی۔

ممبئی پولیس کے مطابق میگا اسٹار سلمان خان کو برطانیہ سے دھمکی آمیز بھیجنے والے بھارتی طالب علم نے جیل میں قید گینگسٹر گولڈی برار کا نام استعمال کیا۔ بھارتی طالب علم برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے بھارتی طالب علم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ای میل بھیجنے والے طالب علم کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے اور اسے بھارت واپس بلوانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں میڈیکل کے تیسرے سال میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم کو رواں سال کے آخر میں تعلیم مکمل ہونے پر بھارت واپس آنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں