عمران خان کے 3 وکلا کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت
پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی، صرف مجاز افراد ہی پولیس لائنز میں داخل ہو سکتے ہیں، حکام
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو پولیس لائنز میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، بعد ازاں 3 وکلا کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کو پولیس لائنز میں قائم عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وکلا نے ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔ فیصل چوہدری سمیت دیگر وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہو گئے۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بھی پولیس لائنز جانے سے روک دیا گیا ہے۔ شاہ محمود، اسد عمر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، علی اعوان سمیت دیگر کو پولیس لائنز جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف مجاز افراد کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت ہے۔
بعد ازاں عمران خان کے تین وکلا خواجہ حارث، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت مل گئی۔تینوں وکلا عمران خان کے کیسز میں پیروی کریں گے ۔پی ٹی آئی نے 20 وکلا کی لسٹ فراہم کی تھی جب کہ 3 وکلا کو پولیس لائینز جانے کی اجازت ملی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آج وکلا کی جانب سے بھی جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلا صرف اہم کیسز میں ماتحت عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ آج مکمل ہڑتال کی کال لاہور بار نے دی تھی۔