ہم معاملات کوسدھارنا حکومت خراب کرنا چاہتی ہے شاہ محمود قریشی

پولیس خواتین پرتشدد کررہی ہے،سرکاری اہلکار جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، خدارا لوگوں کو مشتعل نہ کریں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 10, 2023
(فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں لیکن حکومت معاملات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ میرے دفتر پر چھاپا مارا گیا ہے۔ پنجاب کی پولیس خواتین پر تشدد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گا۔ سرکاری اہل کار جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں مگر حکومت معاملات کوخراب کرناچاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خدارا لوگوں کومشتعل نہ کیجیے۔ لوگوں کےجذبات مجروح ہیں،ان کوٹھنڈاکرنےکی ضرورت ہے۔ ہم لوگوں کو ٹھنڈا کررہے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے گھروں پر حملے کررہے ہیں۔ میری کسی سرکاری اہل کار سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں