آئی ایس آئی کیخلاف دشمن کی طرح پروپیگنڈا کیا گیاایئرمارشل شاہدلطیف

نتائج پر فوری نہیں پہنچنا چاہیے، بغیر ثبوت کسی کو الزام نہیں دیا جا سکتا ، زعیم قادری

آئی ایس آئی پر الزامات کی یلغار 8گھنٹے تک چلتی رہی مگر حکومت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا،شاہد لطیف۔ فوٹو: فائل

ایئرمارشل (ر)شاہدلطیف نے کہا کہ جو کچھ پچھلے چند روز میں ہوا ہے یہ نارمل نہیں تھا۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کسی ثبوت کے بغیر آئی ایس آئی کے چیف کی تصویرچسپاں کرکے پروپیگنڈا کیا گیا ،آئی ایس آئی پر الزامات کی یلغار 8گھنٹے تک چلتی رہی مگر حکومت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ایک طرف الزامات کی بہتات تودوسری طرف ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، حامد میر کو اللہ نے زندگی دی ہے وہ سامنے آئیں ثبوت دیں جس طرح کا پروپیگنڈا کیا گیا ہے اس طرح تو دشمن کرتے ہیں،فوج اور اس کے اداروں کی تضحیک کی اجازت کہیں بھی نہیں ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہا کہ حامد میر پرانا ساتھی ہے ہم تو اکٹھے کرکٹ کھیلاکرتے تھے اس واقعے کے بعد جو کچھ ہوا اس کی میں نے خود مذمت کی ہے ،ہمیں فوری نتائج پر نہیں پہنچنا چاہئے کسی ثبوت کے بغیر کسی کو بھی الزام نہیں دیا جا سکتا ،جس وقت یہ سانحہ ہوااس وقت پرویزرشید نے بیان دیا ۔

اس کے بعد آئی ایس پی آر کی طرف سے ردعمل ظاہر کردیا گیا تھا جوڈیشل کمیشن بھی اسی روز ہی بنادیا گیا تھا ،پیمراآزاد ادارہ ہے وہ کسی بھی بات پر ایکشن لے سکتا ہے،اگر ایکشن کے ری ایکشن اور ری ایکشن کے ڈبل ری ایکشن میں پڑ جائیں گے تو معاملات میں مزید الجھاؤ پیدا ہوگا، تجزیہ کار ابصار عالم نے کہا میرا نہیں خیال کہ فوج اور حکومت میں فاصلے بڑھ رہے ہیں،مجھے خوشی ہوتی ہے جب آئی ایس آئی سیاست کرتی ہے میڈیا اور سیاست دانوں کو بھی آئی ایس آئی سے سیکھنا چاہیے وہ اپنے غلط بندے کو بھی بچانے کیلیے متحد ہوجاتے ہیں اور ہم نے آپس میں بندوقیں کسی ہوئی ہیں، جنرل آصٖف نواز کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی لیکن براہ راست الزام شریف برادران پر آیا نواز شریف ایک سول وزیراعظم تھا اس لیے کوئی بات نہیں اس پر الزام آیا تو خیر ہے لیکن اگر کسی نے حساس ادارے کا نام لے لیا ہے تو اس کو ایشو بنا لیا گیا ہے الزامات لگتے رہتے ہیں ان کو ایشو نہیں بنانا چاہیے،اس وقت درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ہم لڑتے رہیں گے اور دشمن فائدہ اٹھاتا رہیگا۔
Load Next Story