بجلی سبسڈی ختم کرنے کیخلاف کراچی کے صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد

عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے

—فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے سے متعلق صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔


عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے، وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے سبسڈی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ یہ سبسڈی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی۔ حکومت نے کہا کہ صنعتوں کو دی گئی سبسڈی ختم کرکے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے گا۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ مخصوص مدت کے لیے سبسڈی دی جائے وہ واپس نہیں لی جا سکتی جس میٹنگ میں سبسڈی واپس لی گئی اسکا حکومت نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ ایسی دستاویز پیش نہیں کیں کہ آئی ایم ایف نے سبسڈی واپس لینے کا کہا۔ سبسڈی واپس لینے سے الیکٹرک کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ان کو تو پیسے ملے ہیں۔ سبسڈی زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو دی گئی تھی۔
Load Next Story