جنسی زیادتی کیس میں ٹرمپ پر5 ملین ڈالر ہرجانہ عائد

ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں ایک مال میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا؛ متاثرہ خاتون

ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا؛ متاثرہ خاتون

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون جین کیرول کے ساتھ 1996 میں جنسی بدسلوکی میں مجرم قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے جنسی زیادتی کیس میں گواہی کے لیے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود گوہی کے لیے پیش نہ ہونے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا۔

جیوری نے فیصلےمیں لکھا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ متاثرہ خاتون 79 سالہ جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔

خیال رہے کہ یہ سول مقدمہ تھا جس کی وجہ سے سابق صدر پر نہ فرد جرم عائد کی جا سکی اور نہ ہی انھیں قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔اس لیے عدالت نے صرف ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں : جنسی زیادتی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

خاتون جین کیرول نے مقدمے میں سابق صدر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا تاہم عدالتی فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیا گیا۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر نے مقدمے کو 'وچ ہنٹ' قرار دیتے ہوئے وہ خاتون کو جانتے تک نہیں لیکن اس کے باوجود انھیں مجرم قرار دیدیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پورن اسٹار اسٹورمی جنسی تعلقات کو چھپانے کے لیے رقم کی ادائیگی کا الزام عائد کرچکی ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد خواتین نے بھی سابق صدر پر جنسی زیادتی کا الزام لگا چکی ہیں۔

 
Load Next Story