نامناسب تصاویر رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا
سعودی عرب میں رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے علاوہ کسی جوڑے کو بغیر شادی ساتھ رہنے کی اجازت نہیں، رپورٹس
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر نامناسب لباس میں فوٹو پوسٹ کرنے پر سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں جبکہ انکی گرل فرینڈ اور بچے بھی ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں۔
اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ پول میں نامناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں، سعودی سوشل میڈیا قانون کے تحت عریاں، نیم عریاں تصاویر پوسٹ کرنے سے منع کرتا ہے جبکہ ایسے لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں جس میں جسم نمایاں ہو۔
مزید پڑھیں: کیا سعودی عرب رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کیلئے قانون بدلنے جارہا ہے؟
رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے سے روکنے کے قوانین کے باوجود اسٹار فٹبالر کو اجازت دی گئی تھی، یہ نرمی حکومت کی جانب سے محض رونالڈو کی فیملی تک محدود ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ بیٹی کے علاج کیلئے اسپتال پہنچ گئے، تصویر وائرل
دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم النصر کے میدان پر حالات اچھے نہیں ہیں، کیونکہ انکی ٹیم ایک میچ مزید ڈرا کرکے سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتنے سے مزید دور جاچکی ہے۔