ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 297 روپے تک پہنچ گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 روپے کے اضافے سے 297 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔


ویب ڈیسک May 10, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 روپے کے اضافے سے 297 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد سیاسی غیریقینی کی فضاء اور آئی ایم ایف پیکیج میں تاخیر سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

غیریقینی معاشی حالات کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5 روپے 16 پیسے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان جاری، اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کا ہوگیا

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 روپے کے اضافے سے 297 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف جون تک 3.5ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانس گیپ کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے جسکا انتظام نہ ہونے سے مالیاتی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور معاہدے میں تاخیر سے نادھندگی کے بادل منڈلارہے ہیں اور یہ عوامل روپے کی تاریخ ساز تنزلی کا باعث بن رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں