کراچی میں غیرملکیوں پر دہشت گرد حملہ ناکام دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، حکام

دوسرا دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا:فوٹو:فائل

کراچی میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سکھن ریڑھی گوٹھ جیٹی پر موجود غیر ملکیوں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاراکرم علی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، 11 لوڈ میگزین ، چنے، کجھور ، فورسز سے مشاہبت رکھنے والی پی کیپ ، فرسٹ ایڈ کا سامان ، بیگ اوردیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردجیٹی سے متصل بیرونی دیوار کے ساتھ گزرنے والے سیوریج نالے کے ذریعے جیٹی تک پہنچے تاہم بیرونی دیواراورسمندرکنارے قائم پولیس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردکوہلاک کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ۔۔
Load Next Story