جی ایچ کیو حملے پر راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ
پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت 9 دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں
پولیس نے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما راجا بشاورت سمیت پارٹی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت درجنوں پی ٹی آئی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت 9 دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔ نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے۔
جی ایچ کیو حملے پر راجا بشارت سمیت 15 ملزمان کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
[video width="400" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-09-at-8.25.46-pm-1683701016.mp4"][/video]