کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف

’اکھٹے ہوکر کورکمانڈر ہاؤس جائیں‘ حملے سے پہلے اور بعد کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی

علی چوہدری اور چوہدری اعجاز کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے خود ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ثبوت بھی سامنے گئے۔ ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹا ہونے اور پھر اُس پر ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-10-at-5.05.52-pm-1683721105.mp4"][/video]

علی چوہدری اور چوہدری اعجاز کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں ہم نے پورے کور کمانڈر ہاؤس کو تباہ کر دیا ہے اور انکی داستان ختم کر دی ہے۔

[video width="1440" height="1080" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-10-at-4.45.32-pm-1683721121.mp4"][/video]

'اکھٹے ہوکر کورکمانڈر ہاؤس جائیں' ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی رہنما کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کی ہدایت دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں پہنچیں جہاں ایک خاتون کارکن نے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ 'ڈاکٹر صاحبہ! یہاں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا اور سب کور کمانڈر ہاؤس جانا چاہتے ہیں'۔


[video width="1440" height="1080" mp4="https://www.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-10-at-4.45.33-pm-1683721112.mp4"][/video]

اس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 'ٹھیک ہے پھر سب اکھٹے ہوکر کور کمانڈر ہاؤس پہنچیں گے'۔ اس ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کارکن عباد فاروق کو بھی دکھایا گیا جو دھرنے کے مقام سے پنجاب کے امیدواروں کو فوری طور مقام پر پہنچنے اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنا ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا کہ 'تمام گروپوں میں میری آواز پہنچا دیں، میں ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں اور ہمارے ساتھ اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید بھی موجود ہیں، آج عمران خان کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہوا ہے۔

اپنے مبینہ آڈیو میں عباد نے یہ بھی کہا کہ 'ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے ہمیں واضح ہدایت دیں ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے اور اعجاز چوہدری نے بھی وعدہ کیا ہے کہ ہم رکیں گے نہیں، تمام پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کور کمانڈر کے گھر فوری طور پر پہنچیں۔

کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی رہنما اعجاز منہاس کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ 'اب ہم گجر چوک واپس جائیں گے، ہمیں اب واپس جانا چاہیے لبرٹی پر بیٹھنا ہے یا یہاں (کور کمانڈر) ہاؤس رہنا ہے'۔

اس پر اعجاز منہاس نے یاسمین راشد سے کہا کہ 'اُدھر سے پوچھیں نا'۔ جس پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے استفسار کیا کہ 'کس سے پوچھوں'۔

پھر اعجاز منہاس نے کہا کہ 'اگر بیٹھنا ہے اور اسے علامت کے طور پردکھانا ہے تو وہ زیادہ بہتر تھا جہاں بیٹھے ہوئے تھے، اب اگر وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو پھر لبرٹی بہترین مقام ہے جہاں سکون ہے اور وہاں چاروں طرف سے عوام آتے ہیں، وہاں ہم بیٹھنے کے تمام انتظامات کرلیں گے، قالینیں بچھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ نے جو کرنا تھا وہ ہوگیا اب واپس جانے دیں، آپ رات کو لوگوں کو اکھٹا کریں اور پُرامن طور پر لبرٹی میں دھرنا دینے کی کال میڈیا کے ذریعے دیں۔ اس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوکے کہہ کر بات ختم کردی۔

Load Next Story