جولائی تا اپریل تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر 227 ارب ڈالر رہیں

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 13فیصد کمی آئی، اسٹیٹ بینک


Staff Reporter May 10, 2023
فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 22.7 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 10 ماہ ( جولائی تا اپریل ) کے درمیان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 22.7 ارب ڈالر رہا۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 13فیصد کمی آئی ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، نمو کے لحاظ سے اپریل میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں سعودی عرب سے 489.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 382.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 360.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 275.8ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں