سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ نوٹیفکیشن جاری
احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ پرتشدد احتجاج کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے، احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی افراد اپنی جانوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
کراچی میں بھی منگل کو نرسری کے مقام پر احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی سمیت ایک بس اور دو ٹینکرز کو آگ لگائی گئی تھی، مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔