12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار

اسلام آباد پولیس سارا دن سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے موجود رہی


ویب ڈیسک May 10, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے سارا دن سپریم کورٹ میں ہی موجود رہے اور پولیس باہر انکا انتظار کرتی رہی، رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جیسے ہی فواد چوہدری سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گرفتار

فواد چوہدری نے عمران خان کی اپیل کے ساتھ متفرق درخواست دائر کی جس میں لکھا تھا کہ میں نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، 12 مئی کو میرا مقدمہ ہائیکورٹ میں مقرر ہے لہذا تب تک مجھے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

دریں اثنا پولیس اہلکاروں نے فواد چوہدری سے پریس روم میں ملاقات کی اور ان سے سپریم کورٹ سے باہر آنے کی درخواست کی جس پر فواد چوہدری نے پولیس کو ہائی کورٹ کا ضمانت پر مبنی حکمنامہ دکھایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دیکھتے ہیں ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کراتی ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |