عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا مولانا فضل الرحمان

حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا ان کے خلاف کارروائی کریں، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک May 10, 2023
فوٹو فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ کابینہ اجلاس میں آج اسی ایجنڈا پر کام ہورہا ہے کہ حکومت کہاں تھی اور کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا ان کے خلاف کارروائی کریں، تحریک انصاف کیخلاف ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے، کل سے جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بھی جلوس نکالے ملین مارچ کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا، قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ریاست کو نقصان پہنچانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق سے گری باتیں کی جاتی ہیں، کئی تنظیموں کا اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا، 12 سال پہلے ان کو سیاست کا غیر ضروری عنصر قرار دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو ان کے حوالہ کیا گیا اور یہ خود اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، ایسا طبقہ پیدا کیا گیا ہے کوئی اسے نبوت کا درجہ دے رہا ہے، قوم ان سے اب حساب لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں