ایران میں ’کوکین کے سلطان‘ سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں ہر ہفتے اوسطاً 10 سے زیادہ افراد کو پھانسی دی جا رہی ہے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک May 10, 2023
ایران میں آج 7 مجرموں کو پھانسی دی گئی؛ فوٹو: فائل

ایران نے دو مختلف شہروں میں "کوکین کے سلطان" کے نام سے مشہور منشیات فروش سمیت 7 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عدالت نے کوکین کی تقسیم کے سب سے بڑے گروپ کے تین کارندوں کو پھانسی پر لٹکادیا جن میں کوکین کا سلطان کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا حسین پنجک بھی شامل ہے۔

عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ہی کے دن 3 منشیات فروشوں کے ساتھ مزید 4 دیگر مجرمان کو بھی کرج کی راجائی شہر جیل میں پھانسی دی گئی تاہم ان چاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کوکین کے سلطان 32 سالہ حسین پنجک کو اس کے ساتھیوں بدع الحسین امامی موغادم اور بابک آغائی سمیت 2014 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ لوگ اپنی بڑھتی ہوئی دولت کا جشن منا رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت پر2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

ان ملزمان کے قبضے سے 750 کلوگرام ہیروئن، کوکین اور افیون بھی برآمد ہوئی تھی۔ یہ گروپ منشیات فروشی کا عالمی گینگ چلا رہا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے ایران میں رواں برس پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے اوسطاً 10 سے زیادہ افراد کو پھانسی دی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رواں برس اب تک 210 افراد کو پھانسی دی گئی جب کہ ابھی 5 ماہ بھی نہیں ہوئے۔ گزشتہ برس یہ تعداد 580 تھی جب کہ سب سے زیادہ پھانسی 2015 میں 972 افراد کو دی گئی تھی۔

 

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں