اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے حالات پر بیان

بہت ضروری ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کا احترام کیا جائے، حمزہ یوسف


ویب ڈیسک May 10, 2023
—فائل فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور اس کے نتیجے رونما ہونے والے سیاسی منظر نامے کو پریشان کن صورتحال قرار دیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ (سیاسی) صورتحال بہت مایوس کن ہے، پاکستان میرے دل کے قریب ہے، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں جو پاکستان میں صبر و تحمل پر مشتمل رویے کی خواہاں ہے۔



 

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ بہت ضروی ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کا احترام کیا جائے'۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات کے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں 11 اور 12 مئی کو تمام تعلیمی اداروں بشمول سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں