ٹیریان کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی

دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ترجمان


Staff Reporter May 10, 2023
فوٹو: فائل

ہائی کورٹ میں زیر سماعت ٹیریان کیس کے فیصلے سے متعلق عدالت عالیہ کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین ججز پر مشتمل بنچ میں سے دو ججز کی جانب سے اپنی رائے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے وضاحت جاری کردی اور دو ججز کی رائے کو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی اپنی 31 صفحات کی رائے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس نا قابل سماعت ہے جبکہ اس میں چیف جسٹس عامر فاروق کی رائے شامل نہیں تھی۔ دو ججز کی رائے پہلے بنچ کے ممبر جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی پھر ہٹا دی گئی۔

ترجمان ہائیکورٹ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عمران خان کے خلاف ٹیریان نااہلی کیس کا فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 30 مارچ کو محفوظ ہوا، کازلسٹ اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی۔

ترجمان نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں ہے، کیسزسے متعلق دوججز کی رائے رولز کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا جارہا ہے، ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں