سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے چوہدری شجاعت
دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے، سربراہ مسلم لیگ ق
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے، کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا۔
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی موجودہ صورت حال پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹھہرے میں لایا جائے، ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے۔
سیاسی جماعتیں کسی کے جال میں نہ الجھیں، سراج الحق
دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورت حال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین معاملات کو مزید بگاڑنے کی بجائے صبروتحمل اختیار کریں، سیاسی جماعتیں اس قدر فاصلے نہ بڑھائیں کہ کسی اور کے بچھائے جال میں الجھ جائیں، اگر سیاسی جماعتیں ٹریپ میں آگئیں تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں معاشی ترقی ہمارے ہاں بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی بحران معاشی بدحالی کا سبب ہے، نفرتوں کی سیاست نے سیاسی انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ کیا، پرتشدد کارروائیاں ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔