کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد آج جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

میوہ شاہ قبرستان اور لسبیلہ چوک سے 3 لاشیں ملیں جبکہ منگھوپیر اور تین ہٹی میں 2 افراد کو قتل کیا گیا


ویب ڈیسک April 23, 2014
لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس۔ فوٹو؛ پی پی آئی/فائل

شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور آج بھی مختلف علاقوں سے 3 لوگوں کی پرتشدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میوہ شاہ قبرستان سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنھیں سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم دونوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں سوار شخص کو قتل کردیا جب کہ لیاقت آباد کے قریب تین ہٹی پل پر بھی موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر نے فائرنگ سے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا۔

دوسری جانب سی ویو کے قریب واقع ریستوران سے ملزمان 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ریستوران کا سیکیورٹی گارڈ ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں