منوج باجپائی نے رات کا کھانا کھانا کیوں چھوڑ دیا اداکار نے وجہ بتادی

اداکار کو رات کا کھانا چھوڑے ہوئے 13 سے 14 سال ہو گئے ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2023
[فائل-فوٹو]

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے روزمرہ کے معمولات اور کھانے کی عادات کے بارے میں چند باتیں شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج باجپائی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا رات کا کھانا مکمل طور پر چھوڑدیا ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے دادا سے متاثر یوکر کیا۔ اداکار نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اس معمول کی پیروی کر رہے ہیں اور اپنی مجموعی صحت اور تندرستی کے لحاظ سے اس کے فوائد دیکھ چکے ہیں۔

منوج باجپائی سے جب پوچھا گیا کہ انہیں رات کا کھانا چھوڑے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ 13 سے 14 سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دادا بہت دبلے پتلے تھے اور ہمیشہ بہت فٹ رہتے تھے تو میں نے سوچا کہ اُن کے کھانے کے معمولات پر عمل کروں۔ پھر جب میں نے اس پر عمل شروع کیا تو وزن میرا تیزی سے گھٹنا شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معمول اپنانے کے بعد میں کافی توانا صحت مند محسوس کرنا شروع کردیا۔ یہی وہ وقت تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس پر قائم رہوں گا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد ہمارا باورچی خانہ 'غیر فعال' ہی رہتا ہے۔ کچن میں کھٹ پٹ ہونا شروع اُس وقت ہوتی ہے جب ہماری بیٹی ہاسٹل سے واپس آتی ہے۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رات کا کھانا چھوڑنا اور اس پر قائم رہنا مشکل تھا۔ اپنی بھوک سے نمٹنے کے لیے انہوں نے پانی اور صحت بخش بسکٹ کھائے۔ اس طرز زندگی کے کئی فوائد ہیں جیسے کہ ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کی جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |