کنگ چارلس سوم نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی ہے وزیراعظم

برطانوی وزیرِ اعظم رشی سینک سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 10, 2023
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنگ چارلس سوم نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی ہے۔

شہباز شریف کے صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ برطانیہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکا برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد دی اور ان تک پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سینک سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

 

وفاقی کابینہ نے آر سٹریٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستان چانسری کی پرانی عمارت سب سے بہترین آفر میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ عمارت کے لیے 7.1 ملین ڈالرز کی آفر آ چکی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی براے توانائی کے 28 اپریل 2023 میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اپریل اور 10 مئی 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے مختلف شہروں میں پر تشدد واقعات کے دوران املاک کو نقصان پہنچے جانے کی شدید مذمت کی۔

اجلاس نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے ایک عرصے سے مسلسل اداروں اور ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، قاتلانہ حملوں سے لے کر قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے تک کے مذموم الزامات ایک تسلسل کے ساتھ عائد کئے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |