عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں احتجاج اور ہنگاموں پر ’اقوام متحدہ‘ کا بیان

سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں، سیکریٹری جنرل


ویب ڈیسک May 11, 2023
—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

انہوں نے پرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں