انگلینڈ میں کرکٹ شائقین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

2022 کے دوران 9 ملین ناظرین نے کم از کم 2 بار کرکٹ میچز دیکھے جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں


Sports Desk May 11, 2023
2022 کے دوران 9 ملین ناظرین نے کم از کم 2 بار کرکٹ میچز دیکھے جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ فوٹو: ای سی بی

انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق نئی ریسرچ کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کرکٹ کے شائقین کی تعداد میں بہتری آئی ہے۔

ایک رپورٹ میں شائقین، پلیئرز ، میچز میں شریک ہونے والے افراد اور ٹی وی ناظرین کا ڈیٹا یکجا کیا گیا ہے، ای سی بی سالانہ جنرل اجلاس اولڈ ٹریفورڈ میں گزشتہ دن منعقد ہوا جس میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 13 ملین افراد نے خود کو کرکٹ شائق بیان کیا، اس میں 11.8 ملین بالغان اور 1.2 ملین بچے ہیں، 1.5 ملین سے زیادہ لوگ کرکٹ میچز دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ''دی ہنڈریڈ ڈرافٹ'' کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

2022 میں یہ تعداد 2.9ملین تک رہی ، 2022 میں ویمنز اور گرلز میچز میں ریکارڈ 20.577 شائقین آئے تھے،یہ تعداد اس سے قبل گزرے سال میں 10603 رہی تھی، 2022 کے دوران 9 ملین ناظرین نے کم از کم 2 بار کرکٹ میچز دیکھے جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔