پی آئی اے کے پائلٹ اور سپروائزر میں جھگڑا بین الاقوامی پروازیں روک دی گئیں

لندن جانے والی پرواز کے پائلٹ نے سپروائزر سے ایک مسافر کو زائد سامان لے جانے کی اجازت مانگی تو اس نے انکار کر دیا


ویب ڈیسک April 23, 2014
ایئر لیگ اور پیپلز یونین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کارنامے تو اکثر و بیشتر سننے کو ملتے رہتے ہیں تازہ ترین واقعہ میں پی آئی اے کے پائلٹ اور سپر وائزر کے درمیان جھگڑے کے بعد بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے پائلٹ کیپٹن جاوید چوہدری نے سپروائزر علی رضا سے ایک مسافر کا زائد سامان لے جانے کی اجازت مانگی تو سپروائزر نے انکار کر دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور کیپٹن جاوید چوہدری نے سپر وائزر علی رضا کو تھپڑ دے مارا جس پر ایئر پورٹ عملے اور ایئر لیگ نے بین الاقوامی پروازوں کے کاؤنٹرز اور پروازیں بند کروا دیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئر لیگ اور پیپلز یونین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |