صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 6 ماہ کیلیے ہوگا


ویب ڈیسک May 11, 2023
ترکیہ میں سرکاری ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے:فوٹو:فائل

ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔

ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں