کڑھی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
واقعہ کے مطابق جوڑے کے بچے گھر پر موجود نہیں تھے
بھارت میں کڑھی کے ساتھ چاول نہ پکانے پر شوہرکے ہاتھوں بیوی کا قتل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں ضلع سنبل پور کے رہائشی 40 سالہ شخص نے کڑھی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر مشتعل ہوکر بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر کام سے واپس گھر آیا تو بیوی سے کھانے کے متعلق پوچھا۔ کڑھی کے ساتھ چاول نہ پکانے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو قتل کردیا۔
واقعہ کے وقت جوڑے کے دونوں بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی گھر پرموجود نہیں تھے۔ بیٹی نے گھر واپسی پر ماں کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر شوہر کو گرفتار کرلیا۔ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔