انسداد دہشتگردی عدالت پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے سنگین دفعات کے تحت درج مقدمے میں طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک May 11, 2023
(فوٹو فائل)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گھر پر پولیس آپریشن کے دوران درج مقدمے میں ضمانت حاصل کر رکھی تھی، آج پیشی کے موقع پر ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی میڈیکل بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔ واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں