ورلڈکپ کوالیفائر سے قبل یو اے ای ویسٹ انڈیز نے سیریز کا اعلان کردیا
کوالیفائنگ راؤنڈ 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں شیڈول ہے
ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ویسٹ انڈیز نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
دونوں بورڈز نے ورلڈکپ کوالیفائر سے قبل ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں آئندہ ماہ شارجہ میں 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے کا اعلان کیا، تینوں میچز ڈے 5، 7 اور 9 جون کو شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے اختتام کے ساتھ دونوں ٹیمیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے زمبابوے روانہ ہوں گی جو 18 جون سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
مجموعی طور پر 10 ٹیمیں ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی تاہم 2 ٹیمیں میگا ایونٹ تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوں گی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں موجودہ چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان پہلے ہی اپنی جگہ بُک کرچکے ہیں۔