پشاور تحریک انصاف کی قیادت انڈرگراؤنڈ تمام رابطے منقطع

صوبائی صدر نے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کی ہدایت کی تھی، مقامی قیادت نے موبائل فونز آف کرکے سوشل میڈیا روابط بند کردیے

(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک میں جاری حالات کے تناظر میں انڈرگراؤنڈ ہو گئی اور تمام رابطے منقطع کردیے ہیں۔


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے بعد دیگر مرکزی قیادت کی گرفتاریوں کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انڈرگراؤنڈ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تمام عہدے داروں نے اپنے موبائل فونز بند کرکے تمام رابطے منقطع کردیے ہیں۔ قبل ازیں پارٹی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے روزانہ کی بنیاد پر پرامن احتجاج کی ہدایت کی تھی، تاہم پی ٹی آئی قیادت کے موبائل فونز بند ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی رابطے بند ہوگئے ہیں۔
Load Next Story