کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حمایت نہیں کرتے بلاول بھٹو
عمران خان نے نیب کو بند کرنے کی مخالفت کی اور اسے مک مکا قرار دیا، بلاول بھٹو
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حمایت نہیں کرتے۔
وزیرخارجہ اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پرکسی سیاسی پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھ کر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو وہ مجبوری کے باعث کیا جائے گا۔ جو دہشتگردی کل کی گئی کوئی اور تنظیم کرتی تو اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر سیاسی جماعت رہنا چاہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی۔ سیاست دان گرفتار ہوتے ہیں تو سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم کبھی اس پر جشن نہیں مناتے اور نہ ہی مٹھائی بانٹتے ہیں۔ پیپلزپارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے لیکن پی ٹی آئی نے نیب کا دفاع کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریس میں 2008 سے 2013 تک نیب کو بند کرنا شامل تھا۔ عمران خان نے اس کو مک مکا قرار دیا اور نیب کو بچانے کے لیے مہم شروع کردی۔