کھائی میں گرنے والی بس کے مسافروں پرمکھیوں کا حملہ 6 ہلاک
مسافر بس درخت سے ٹکرائی جس پر شہد کی مکھیوں کا چھتا بنا ہوا تھا
وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا میں سڑک سے پھسل کر 165 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی بس ایک درخت سے ٹکرائی جس پر شہد کی مکھیوں نے مسافروں پر حملہ کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درخت سے بس ٹکرانے کی وجہ سے مکھیوں کا چھتا ٹوٹ گیا تھا جس پر بھپری ہوئی شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ بس میں 45 مسافر سوار تھے۔
مکھیوں کے ڈسے جانے پر مسافروں کی حالت بگڑ گئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 6 مسافروں نے دم توڑ دیا۔ جن میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ 5 مسافروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مکارا گوا میں افریقی مکھیوں کی آماج گاہ ہے جو عام شہد مکھیوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتی ہیں اور ان کا ڈنک جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
برزایل میں بھی ان افریقی مکھیوں کے ڈسے جانے سے ہلاکتیں معمول ہیں۔ برازیل سے یہ مکھیاں سفر طے کرکے امریکا پہنچتی ہیں۔