پی ٹی آئی رہنماؤں کو پناہ دینے پر وزیراعلی گلگت بلتستان اسلام آباد میں نظربند

وزیر اعلیٰ نے شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو گلگت بلتستان ہاؤس میں پناہ دی تھی


ویب ڈیسک May 11, 2023
(فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے جرم میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جی بی ہاؤس میں پناہ دے رکھی تھی جس کے بعد آج انہیں نظر بند کردیا گیا اور گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو جی بی ہاؤس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، یہ لوگ جی بی ہاؤس اسلام آباد میں چھپے ہوئے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب رہنماؤں کو جی بی ہاؤس میں پناہ دینے پر وزیراعلی گلگت بلتستان کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان کا اہم عہدہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جارہی تاہم آئندہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی اگر سرکاری ذمہ داریوں کے لیے جی بی جانا چاہیں تو اس پر وزرات داخلہ غور کرے گی تاہم انہیں اسلام آباد میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدر ی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں