آئی سی سی رینکنگ پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی
روایتی حریف کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر دھکیل دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ اَپ ڈیٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی سمیٹی اور پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے آئی سی سی کو ورلڈکپ میں شمولیت کی یقین دہانی نہیں کروائی، بھارت
گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگ میں 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت ایک پوائنٹ کی کمی سے 115 ریٹنگ کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔
دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں: ODI رینکنگ؛ پاکستان 48 گھنٹے بعد ہی پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگیا
واضح رہے کہ نئی رینکنگ مئی دوہزار بیس سےمئی دو ہزار بائیس تک کھیلی گئی سیریز کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔
بابراعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں ناکام رہا تھا اور یوں پہلی پوزیشن کا تاج محض 48 گھنٹے سج سکا تھا۔