علیزے شاہ اور عمران عباس شادی کرنے والے ہیں
ماضی میں بہاولپور کے نواب کی جانب سے علیزے شاہ کو 5 ہزار تولہ سونا بطور حق مہر شادی کی پیشکش کی تھی
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔
عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق کئے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
معروف ڈرامہ سیریل کی اداکارہ علیزے شاہ کو ماضی میں بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے پوچھنے پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی سُنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے سونے کی پیش کش کی گئی ہے مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی۔