پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ عوام دشمنی ہےمتحدہ

وفاقی حکومت اوگراکوغیرمنطقی اقدامات سے بازرکھے، رابطہ کمیٹی


Express Desk September 17, 2012
پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دینے کے بجائے قیمتوںمیںاوگراکی فرمائش پر اضافہ کیا جارہاہے اور مہنگائی میں اضافے کے اسباب پیداکیے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافے کا فیصلہ غریب عوام کوزندہ درگورکرنے کے مترادف ہے جسے غریب عوام کسی صورت قبول نہیںکرینگے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے اضافے کے ظالمانہ اورعوام دشمن پالیسیوںکے باعث پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافے سے مہنگائی میںکئی سوگنا اضافہ ہوچکا ہے اور اشیائے خورونوش اورروزمرہ کی استعمال کی دیگراشیا غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں جس کے باعث غریب عوام اپنی سفید پوشی قائم رکھنے کے لیے انتہائی کسمپرسی اور فاقہ کشی کی کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ا ور حالات سے تنگ افرادخودکشیو ں پر مجبور ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گذشتہ ہفتے پٹرول کی قیمتوںمیں3روپے کمی کے بعداچانک7روپے تک اضافے کا فیصلہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دینے کے بجائے قیمتوںمیںاوگراکی فرمائش پر اضافہ کیا جارہاہے اور مہنگائی میں اضافے کے اسباب پیداکیے جارہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے صدرزرداری،وزیراعظم راجا پرویز اشرف اوروفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین سے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے کر پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دی جائے اوراوگراکوغیرمنطقی اورعوام دشمن اقدامات سے بازرکھا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں