مصرحجاب نہ اتارنے پر طالبہ کو ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا

میڈیکل یونیورسٹی کی 15 طالبات سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں

مصر کے ایک ریسٹورینٹ میں باحجاب خواتین پر پابندی ہے؛ فوٹو: فائل

مصر کے ایک معروف ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ایک طالبہ کو حجاب اتارنے سے انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ عہود محمد نے مقامی ریسٹورینٹ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں اپنی 15 سہیلیوں کو مدعو کیا تھا۔


طالبہ نے فیس بک پر لکھا کہ سالگرہ میں شریک میری سہیلیوں میں سے ایک نے حجاب پہنا ہوا تھا جس پر ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے اعتراض کرتے ہوئے حجاب اتارنے کو کہا اور انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔

عہود محمد نے مزید لکھا کہ میں نے ریسٹورینٹ میں ایڈوانس بکنگ کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ نے دھمکی دی اگر سہیلی نے حجاب نہ اتارا تو وہ ہم سب کو باہر نکال دیں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔

طالبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانون نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story