ریلوے سے سفارش اور رشوت کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے خواجہ سعد رفیق

پرانے انجنوں کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جسے ختم کرنے کے لئے چین سے 5 انجن پاکستان پہنچ چکے ہیں، خواجہ سعد رفیق


ویب ڈیسک April 23, 2014
پرانے انجنوں کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جسے ختم کرنے کے لئے چین سے 5 انجن پاکستان پہنچ چکے ہ،وزیرریلوے فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں کافی بہتری آچکی ہے تاہم مزید بہتری کے لئے ابھی اور وقت لگے گا۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے سے سفارش اور رشوت کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا ہے جب کہ دیگر مسائل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لہذا ریلوے کی بہتری میں ابھی اور وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے انجنوں کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جسے ختم کرنے کے لئے چین سے 5 انجن پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ بہت جلد مزید انجن بھی پاکستان پہنچ جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے نام پر لال مسجد اور اکبر بگٹی یاد آجاتے ہیں، جن لوگوں نے قوم کے حقوق غصب کئے ان پر تنقید تو ضرور ہوگی جب کہ شیخ رشید سے متعلق ان کا کہنا تھا وہ ناقابل اصلاح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں