افغان صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کیلئے ملتوی

ووٹوں کی گنتی کےدوران دھاندلی کی شکایات کےباعث انتخابات کےنتائج 2 روز کیلئے ملتوی کئے گئے ، افغان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 23, 2014
غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ کو 44.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔ فوٹو؛ فائل

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کا چناؤ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیئے، ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی شکایات کی مکمل تحقیقات کے باعث انتخابات کے نتائج 2 روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اب انتخابی نتائج کا اعلان 24 کے بجائے 26 اپریل کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق افغانستان کے سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو 44.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ قریب ترین حریف اشرف غنی پر برتری حاصل ہے جنہوں نے 33.2 فیصد ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔